پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا معاملہ: ق لیگ کا اہم اجلاس طلب

16 Jan, 2023 | 12:07 PM

ویب ڈیسک:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی پیشکش کے بعد چودھری پرویزالہٰی نے مسلم لیگ ق کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ق لیگ کی قیادت پی ٹی آئی میں ضم ہونے یا الگ شناخت برقرار رکھنے کا جائزہ لے گی، اجلاس میں مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان، سینئر رہنما، سینیٹر شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا فیصلہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے عمران خان نے پرویز الہٰی کو تحریک انصاف میں ضم ہونے کی پیشکش کی ہے، مونس الہٰی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حامی ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بھی پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی حمایت کر دی ہے۔
 

مزیدخبریں