’ پی ٹی آئی کے جھوٹ اور فریب کی سوشل میڈیا فلم کاڈراپ سین ہونے والاہے‘

16 Jan, 2023 | 11:15 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: نارووال میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ عمران خان ہمت کریں، بہادر بنیں اور  خیبرپختونخوا اسمبلی بھی توڑیں۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان صاحب اب آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، پنجاب اسمبلی توڑکرآپ حماقت کربیٹھےہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمت کریں، بہادربنیں اور خیبرپختونخوا اسمبلی بھی توڑیں، جنرل الیکشن، سوشل میڈیا الیکشن نہیں ہوتے، پی ٹی آئی کی جھوٹ، مکر، فریب کی سوشل میڈیا فلم کاڈراپ سین ہونے والاہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کے خاتمے سے عوام کو نااہل اور  کرپٹ حکومت سے نجات ملی۔

مزیدخبریں