ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کے بانی کے گھر صف ماتم

جماعت اسلامی کے بانی کے گھر صف ماتم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابوالاعلی مودودی مرحوم کی دوسری بیٹی اسماء خاتون 78 برس کی عمر میں وفات پا گئی ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق اسماء خاتون نے سرطان جیسے موزی مرض کا مقابلہ کیا تاہم دو روز قبل وہ نمونیہ کا شکار ہوگئیں تھیں۔آج بروز پیر ماڈل ٹاؤن جی بلاک کی مسجد میں ایک بجے نماز ظہر کے بعد مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان و دیگر رہنماؤں نے سید ابوالاعلیٰ مودودی مرحوم کی دوسری بیٹی اسماء خاتون کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2019-04-27/633286_030651_updates.jpg

Ansa Awais

Content Writer