چوہدری شجاعت کی آصف زرداری سے ملاقات

16 Jan, 2023 | 08:15 AM

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے بلاول ہاؤس لاہور میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پنجاب سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ سے بھی رابطہ کیا۔

بلاول ہاؤس لاہور میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں پنجاب میں نگراں حکومت کی تشکیل سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ سے بھی رابطہ کیا، چوہدری شجاعت نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر آصف علی زرداری کو مبارکباد بھی دی۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، سب کو مل کر پاکستان کے معاشی حالات کو کنٹرول کرنا ہے، پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی تو سیاست بھی ہوگی۔

مزیدخبریں