ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اخروٹ کے جلد کی خوبصورتی پر حیران کن فوائد

Walnut benefits
کیپشن: Walnut
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تندرستی ہزار نعمت ہے قدرت نے انسان کو بہت ان گنت نعمتوں سے نوازا ہےجن میں خشک میوہ جات بھی شامل ہیں،سردیوں میں خشک میوہ جات کا استعمال کرنا صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

 اگر بات کی جا ئے اخروٹ کی تو اخروٹ کا استعمال صحت کے ساتھ ساتھ جلد اور بالوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی بہترین ہے، اس کے علاوہ اسے کھانے سے دل کی بیماری اور ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے اور دماغ کے صحت مند کام کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ اخروٹ وزن کم کرنے کے لئے  بھی مفید ہے۔

 اخروٹ کے تیل سے جلد کا مساج کرنے سے گہرائی سے جلد کی صفائی ہوتی ہے اخروٹ کا تیل جلد کی گہرائی میں اتر کر اس کے صحت مند خلیات کو مزید طاقت دیتا ہے جبکہ مردہ خلیات کو جلد سے باہر نکال پھینکتا ہے، ساتھ ہی اخروٹ کے تیل کے استعمال سے جلد کی خشکی ختم ہوتی ہے اور جلد  چمکنے لگتی ہے۔ 

اخروٹ میں وٹامن ”بی” کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس سے جلد جوان رہتی ہے اس لئے اخروٹ کھانے سے جلد پر جھریاں نہیں آتی اخروٹ میں وٹامن بی کے علاوہ وٹامن ای بھی پایا جاتا ہے جو چہرے پر بڑھاپے کے اثرات کو روکتا ہے اور جلد کی نشونما کے لئے بےحد ضروری ہے۔