(ویب ڈیسک) جانور بھی رد عمل دیتے ہیں ،خاص طور پر اگر انہیں مارا جائے تو وہ بھی برا مانتے ہیں ۔سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان نے اونٹ کو مارنے کی غلطی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بپھرے جانوروں کو چھیڑنا یا انہیں مارنا مہنگا پڑ جاتا ہے ، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میں دیکھا جاسکتا ہے، گلی میں چلتے ہوئے چند نوجوان گزر رہے ہیں،وہاں ایک اونٹ بھی گزر رہا ہے، ایک نوجوان نے اونٹ کو ہاتھ مارنا چاہا بس پھر کیا تھا اونٹ نے اس کی قلابازیاں لگوا دیں۔
ویڈیو پر اب تک لاکھوں ویوز آ چکے ہیں اور اسے صارفین کی بڑی تعداد ری ٹویٹ بھی کررہی ہے لوگ اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے جانور کو بلاوجہ چھیڑو گے تو یہی نتیجہ نکلے گا۔