کورونا وائرس میں تیزی، وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

16 Jan, 2022 | 06:06 PM

Arslan Sheikh

اویس کیانی: وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس 18 جنوری بروز منگل وزیر اعظم آفس میں ہوگا، اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا ارکان کو بھجوا دیا گیا۔

وفاقی کابینہ ایجنڈے کے مطابق کابینہ پاکستان میں زائد الوقت مقیم غیر ملکیوں کو ایمنسٹی سکیم دینے کا فیصلہ کرے گی، غیر ملکیوں کو پاکستان سے واپس جانے کےلئے ایمنسٹی سکیم دی جارہی ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کی سمری کابینہ میں پیش ہوگی۔ بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا مسودہ کابینہ میں منظوری کےلئے پیش ہوگا۔

رولز آف بزنس میں ترامیم کی تجاویز کابینہ میں پیش ہونگی، کے ایس ایس ایل کے سی ای او کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے، فرسٹ وویمن بنک کے آڈٹ سے متعلق معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ پاکستان ایسینشل سروسز ایکٹ کے تحت مجاز افسر  کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

پاکستان کی یو این ٹی او سی میں شمولیت پر سمری کابینہ میں پیش ہوگی۔ پاکستان ریلویز فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو ، ریلوے کنسٹریشن پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو اور ریگولیٹری اتھارٹیز کے امور کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ذریعے آڈٹ کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ نیپرا کی سال 2020-21 کی سالانہ اور سٹیٹ انڈسٹری 2021 رپورٹ کابینہ میں پیش ہوگی۔ 

مزیدخبریں