لاہوریئے بڑی تعداد میں اومی کرون ویرینٹ کا شکار

16 Jan, 2022 | 05:16 PM

M .SAJID .KHAN

(عظمت اعوان)لاہور میں اومی کرون تیزی سے پھیلنےلگا،اومی کرون ویرینٹ کےمزید 45 کیسز سامنےآگئے،مجموعی کیسز کی تعداد 423 ہوگئی ۔

تفصیلات کےمطابق نہ صرف کورونا کے کیس اور مثبت شرح بلکہ اومی کرون ویرینٹ بھی شہر میں خطرناک حد تک بڑھنے لگا،لاہور میں مزید 45 اومی کرون ویرینٹ کیس کی تصدیق جس سے مجموعی طور پر اومی کرون ویرینٹ کی کل تعداد 423 ہوگئی۔ اومی کرون ویرینٹ رپورٹ ہونے والے کیس سے کئی زیادہ تعداد ہے۔

دوسری جانب شہر قائد میں کورونا پھر بڑھنے لگا۔چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کی شرح میں چار فیصد کا اضافہ ہوا۔کیسز کی شرح 39 فیصد سے تجاوز کرگئی۔ایک دن میں 6124 ٹیسٹ میں سے 2412 افرادمیں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
کورونا کیسز کی شرح بڑھ جانے کے باوجود شہر میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر رہ گیا۔ٹرانسپورٹ، مارکیٹوں اور پبلک مقامات پر رش ضرور ہےمگر ایس او پیز کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔شہری یہ ماننے کو ہی تیار نہیں کہ کورونا کا کوئی وجود ہے اور یہ وائرس خطرناک حد تک تیزی سے بڑھ رہا ہے
علاوہ ازیں ایسے افراد بھی ہیں جو اپنی اور اہلخانہ کی حفاظت کے لئے ویکسین لگوارہے ہیں، شہر کے مختلف ویکسی نیشن سینٹرز میں ویکسین کا عمل بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں