پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اوورسیز پاکستانی نمایاں ہیں، چودھری پرویزالہیٰ

16 Jan, 2022 | 05:02 PM

Arslan Sheikh

عمرا سلم: سپیکر اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ سے پاکستانی امریکن کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر خورشیدبھلی کی ملاقات، چودھری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک سے باہر ملک کے سفیر ہیں، اس موقع پر ٹکٹ ہولڈرسعید بھلی،سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر بھی موجودتھے۔

چودھری پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی خدمات کے صلے میں ووٹ کا حق دیا گیا تاکہ وہ اپنے لئے بہتر قیادت کا چناؤ کر سکیں۔ پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اوورسیز پاکستانی نمایاں ہیں۔ امریکن قانون ساز اداروں میں اوورسیز پاکستانی شہری بخوبی اپنا مثبت رول ادا کر رہے ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ملک کی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے اوورسیز پاکستانی ماہانہ اربوں ڈالر بھیجتے ہیں۔

خورشید بھلی کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کی میتیں مفت واپس لانے کی سہولت دے کر ہم سب کا بہت بڑا مسئلہ حل کر دیا ہے، پاکستانی اوورسیز کمیونٹی اُن کی مشکور ہے۔

مزیدخبریں