(عابد چودھری)کار سوار چوروں کی ایک اور واردات،ہربنس پورہ میں موبائل شاپ میں واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آ گئی۔
کار سوار چوروں کا گروہ شہر میں وارداتوں میں سرگرم ہے مگر سی سی ٹی وی کے باوجود ملزمان پولیس کی گرفت سے باہر ہیں،کار سوار چوروں نے ہربنس پورہ میں موبائل شاپ پر واردات کی اور واردات کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور تالے کاٹ کر سید موبائلز میں داخل ہوئے.
چور موبائل شاپ سے لاکھوں مالیت کے موبائل چرا کر فرار ہو گئے،پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا مگر ملزمان کا سراغ نہیں لگ سکا ہے،اس سے قبل یہی گروہ مغلپورہ اور مصطفیٰ ٹاؤن میں بھی واردات کر چکا ہے۔