شاہدرہ،تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی،نوجوان جاں بحق

16 Jan, 2022 | 03:52 PM

Imran Fayyaz

(فہد علی)  شہر میں ٹریفک حادثابت میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے،تیز رفتاری نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ۔

 تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان تیزرفتاری کے باعث سلپ ہو کر فٹ پاتھ سے جا لگا جسے شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم 30 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

متوفی کی شناخت حمزہ اجمل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی پانی والا تالاب اندرون شہر کا رہائشی تھا۔ پولیس کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ ایدھی رضاکاروں نے متوفی کی لاش اس کے گھر پانی والا تالاب منتقل کر دی۔

مزیدخبریں