کمشنرلاہور کی بس سٹاپس سے متعلق نئی پالیسی

16 Jan, 2022 | 03:49 PM

M .SAJID .KHAN

(راؤ دلشاد حسین)شہر کی شاہراہوں کے ایک ہزار سے زائد بس سٹاپس سے بے جا اشتہاری مواد ہٹانے کا فیصلہ، ابتدائی طور پر مال روڑ اور جیل روڑ کے بس سٹاپس پر لگے بورڈ اور فلیکسز ہٹادی گئیں۔

شہر کی شاہراہوں کے ایک ہزار سے زائد بس سٹاپس سے بے جا اشتہاری مواد ہٹانے کا فیصلہ کرلی گیا،ابتدائی طور پر مال روڑ اور جیل روڑ کے بس سٹاپس پر لگے بورڈ اور فلیکسز ہٹادی گئیں۔شہرکی سولہ سو کلومیٹر کے ریڈیس کی سڑکوں کے بس سٹاپس پر بے جا اشتہاری مواد پر پابندی لگا دی گئی۔

کمشنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بس سٹاپس پر یکساں نوعیت کے اشتہارات آویزاں کیے جاسکیں گے،کمشنرلاہور نے ایک ہی پیٹرن کے اشتہار مواد کےلیے پالیسی واضح کرنے کی ہدایت کردی۔بس سٹاپس ایک مخصوص سائٹ پر اجازت سے ہی اشتہاری مواد آویزاں کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے بس سٹاپس کو بغیر اجازت تشہری مہم کےلیے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے،غیر قانونی طور پر بس سٹاپس پر تشہری پوسٹرز اور سٹیکرز چسپاں کرنے والوں کے خلاف قانون ہوگی،بس سٹاپس پر تشہیری پوسٹرز اور سٹیکیز چسپاں کرنے والی فرم کو تحریری وارننگ نوٹسز جاری کردئیے گئے۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق ٹرانسپورٹ کمپنی کا کہناتھا کہ شہر کی شاہراہوں پر بنائے گئے بس سٹاپس پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کا اثاثہ ہیں،شہر کے ایک ہزار سے زائد بس سٹاپس پر بغیر اجازت تشہیری پوسٹرز چسپاں کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامناکرناپڑے گا۔
 

مزیدخبریں