لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کب؟ تاریخ کا اعلان

16 Jan, 2022 | 03:12 PM

Arslan Sheikh

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ بار سالانہ الیکشن کی تاریخ سامنے آگئی، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی  کل  سے 19 جنوری تک وصول کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر کے لئے سردار اکبر علی ڈوگر اور رانا اسداللہ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال کے لئے 20 اور 21 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

امیدواروں کی عبوری فہرست 22 جنوری کو اعتراضات 24 جنوری کو وصول کئے جائیں گے۔  امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 25 جنوری کو واپس لے سکیں گے اور حتمی فہرست 26 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔ 

ہائیکورٹ بار کے سالانہ  انتخابات 26 فروری 2022 کو ہوں گے اور اس حوالے سے پولنگ صبح  9 سے 5 بجے شام تک جاری رہے گی۔ 

مزیدخبریں