پنجاب پولیس کے افسران تربیتی مشقوں سے بھاگ نکلے

16 Jan, 2022 | 12:36 PM

Arslan Sheikh

عابد چودھری: کمانڈنٹ چوہنگ ٹریننگ سینٹر نے پولیس افسران کے غیرذمہ دارانہ رویے بارے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔ تربیتی مشقوں سے راہ فرار اختیار کرنے والوں میں 2 ایس ایس پیز اور 8 ایس پیز  شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار نےصوبہ بھرکے افسران کو تربیت میں حصہ لینے کاحکم دے رکھا ہے، چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں انسداد ہنگامہ آرائی فورس کی تربیتی مشقیں جاری ہیں۔ کمانڈنٹ چوہنگ ٹریننگ سینٹرنے پولیس افسران کے غیرذمہ دارانہ رویے بارے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمانڈنٹ ٹریننگ سینٹرکو اچانک چھاپےکے دوران افسروں کی غیرموجودگی کاعلم ہوا، تربیتی مشقوں سے راہ فرار اختیار کرنے والوں میں 2 ایس ایس پیز اور 8 ایس پیز شامل ہیں۔ بھگوڑے افسران میں ایس ایس پی گوجرانوالہ سردار موارہن اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا نام سرفہرست جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن حمزہ امان اللہ، ایس پی محمد عمران، ایس پی راشد ہدایت اور ایس پی سٹی حفیظ بگٹی کا نام شامل ہے۔

اسی طرح ایس پی قصور کامران اصغر، ایس پی گوجرانوالہ ارسلان شاہزیب، ایس پی راولپنڈی فیصل سلیم اور ایس پی شیخوپورہ ناصر باجوہ بھی بھگوڑے افسران میں شامل ہیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تربیتی مشقوں میں متذکرہ افسران مقررہ وقت سے پہلے ہی واپس لوٹ گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں