عابدہ پروین اور نصیبو لال نے شنیرا اکرم کو بھی اپنا گرویدہ کرلیا

16 Jan, 2022 | 10:46 AM

رائل پارک (سٹی42) نامور پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن میں لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کی جانب سے گائے گئے گانے کو سْن کر شنیرا اکرم بھی اْن کی مداح ہوگئیں۔

شنیرا نے عابدہ پروین اور نصیبو لال کے نئے گانے 'تْو جھوم' کے بارے میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا۔شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'میں نے اس سے پہلے ایسا گانا کبھی نہیں سْنا'۔اْنہوں نے لکھا کہ 'مجھے معلوم ہے کہ وہ کس بارے میں گا رہی ہیں لیکن میں پچھلے 25 منٹ سے یہاں بیٹھی گانا سْنتے ہوئے رہ رہی ہوں۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے لکھا کہ 'ان ناقابلِ یقین خواتین کا یہ گانا میری روح میں بس گیا ہے۔'آخر میں شنیرا نے پاکستان کی سلامتی کے لیے دْعا بھی کی۔

 

مزیدخبریں