دھند کے باعث موٹروے بند

16 Jan, 2021 | 08:42 PM

Raja Sheroz Azhar

علی ساہی : لاہور سیالکوٹ موٹروے دھندکےباعث حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے8بجے ہی بند کردی گئی۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نےلاہور سیالکوٹ موٹروے8 بجےہی بند کر دی گئی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر حد نگاہ 50 میٹر سے کم موٹروے مسافروں کی حفاظت کے لیے بند کی گئی ہے۔مسافر دھند میں لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سفر سے پرہیز کریں۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے 1124 پر کال کر کے دھند کی صورت حال کا پتہ کر لیں۔

مزیدخبریں