ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپنی محبت سے شادی کرتا تو آج دادا بنا ہوتا:سلمان خان

اپنی محبت سے شادی کرتا تو آج دادا بنا ہوتا:سلمان خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بالی وڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی محبت کا اظہار آخر کر رہی دیا ، کہا کہ اگر اس سے شادی ہوتی تو آج دادا  بن چکا ہوتا ۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے معروف اور کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے تاہم 55 سالہ اداکار اب تک غیر شادی شدہ ہیں اور وہ شادی کب کررہے ہیں؟  یہی وہ سوال ہے جو ان سے سب سے زیادہ پوچھا جاتا ہے۔ بالی وڈ اداکار کے متعدد اداکاراؤں کے ساتھ افیئرز کی خبریں بھی آتی رہی ہیں تاہم وہ خود بہت کم اس بارے میں بات کرتے ہیں۔معروف ریئلٹی شو بگ باز 13 کی میزبانی کے دوران بالی وڈ کی اداکار جوڑی اجے دیوگن اور کاجول نے ان کے ساتھ ہی ایک گیم کھیلا تھا۔

اس دوران سلمان کو جھوٹ پکڑنے والی مشین پر بٹھایا گیا اور پوچھا گیا کہ کیا کوئی ایسی لڑکی رہی ہے جسے وہ پسند کرتے ہوں لیکن اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرسکے ہوں جس پر انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ایک لڑکی پسند تھی تاہم شکر ہے اسے نہیں بتایا اور انہیں اسے پرپوز نہ کرنے پر پچھتاوابھی نہیں ہے، اس وقت اس کے کتے نے مجھے کاٹ لیا تھا۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں اسے بہت پسند کرتا تھا پر اس کی جانب سے رد کرنے کے خوف سے اظہار نہیں کرسکا۔ 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer