سرکاری سکولوں میں سینکڑوں اساتذہ کی بوگس بھرتیوں کا انکشاف

16 Jan, 2021 | 04:45 PM

Shazia Bashir

لاہورسمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سینکڑوں اساتذہ کی بوگس بھرتیوں کا انکشاف، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اسامیوں کی تعداد کا تعین کرنے کیلئے سکول سربراہان سے ویکنسی پوزیشن مانگ لی، سکولوں میں اساتذہ کی تعیناتیوں کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر سربراہان سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کے مختلف سرکاری سکولوں میں سینکڑوں اساتذہ کی بوگس بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، سکول ایجوکیشن نے گزشتہ برسوں میں کی جانیوالی تمام بھرتیوں اور تعیناتیوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے،  محکمہ تعلیم نے سکولوں میں اسامیوں کی تعداد کا تعین کرنے کیلئے سکول ہیڈز سے ویکنسی پوزیشن بھی مانگی ہے، سکولوں میں اسامیوں کی تعداد دستیاب نہ ہونے پر سکول سربراہان سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

ذرائع کے مطابق اکثر و بیشتر سکولوں میں اساتذہ کی تعیناتیوں اور عہدوں کا ریکارڈ ہی دستیاب نہیں، سکولوں میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کی بوگس بھرتیوں کے باعث محکمہ خزانہ پر ادائیگیوں کا بوجھ بھی بڑھنے لگا ہے، محکمہ تعلیم کے مطابق سکول سربراہان کیلئے سال2001 سے سال 2020 تک اپنے اداروں کی ویکنسی پوزیشن فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

 سکول سربراہان ویکنسی پوزیشن فراہم کرنے کیلئے دو ہفتوں کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق بوگس بھرتیوں کا انکشاف ہونے پر متعلقہ اساتذہ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

              

مزیدخبریں