زوسفاری سےنایاب نسل کے چار ہرن چوری

16 Jan, 2021 | 03:39 PM

M .SAJID .KHAN

(سعدیہ خان)ہرن آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی، لاہور زوسفاری کے 2 دولاکھ 60 ہزار مالیت کے نایاب نسل کے چار ہرن چوری ہوگئے۔ چوری کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست رائے ونڈ تھانہ میں درج، ڈیوٹی پر معمور سٹاف کو شوکاز نوٹس جاری کرکے شامل تفتش کر لیا گیا

تفصیلات کے مطابق لاہور زو سفاری کے نایاب نسل کے چارہرن چوری ہوگئے، ہرن کہاں گئے؟ سراغ نہ لگایا جا سکا. 10 اور گیارہ جنوری کی درمیانی شب ہرن کے جنگلے سے چار ہرن لاپتہ ہوئے، زوسفاری انتظامیہ کے مطابق سیکورٹی سٹاف اور سپروائزر ڈیوٹی پر تھے اس دوران چوری کی واردت نے معمہ کی گتھی الجھا دی ہے. لاہور زوسفاری انتظامیہ نے ہرن چوری کی درخواست دینے کے بعد ملی بھگت اور شبہ کی بنیاد پر عملہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انکوائری شروع کردی ہے ۔

ڈائریکٹر لاہور زو سفاری شیخ زاہدنے بتایا کہ ہرن چوری کی واردت ان کی غیر موجودگی میں ہوئی انکوائری سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم ان کو یہ بھی شبہ ہے کہ واردت کرنے والے افراد جنگلہ پھلانگ کرداخل ہوئے پولیس اور جنگلی حیات کی تفتیش کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ کارروائی میں کس کا ہاتھ ملوث ہے۔

مزیدخبریں