برائلر گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی

16 Jan, 2021 | 03:21 PM

M .SAJID .KHAN

(نبیل ملک) برائلر کی رسد میں بہتری سے بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگنے لگی، برائلر گوشت کی فی کلو قیمت کم ہوکر216 روپے ہوگئی جبکہ انڈے 2 روپے مہنگے ہو گئے۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر کی قیمت میں 10 روپے کمی کے بعد نیا ریٹ 216 روپے کلو مقرر کیا گیا،کل کی طرح فارمی انڈے آج پھر 2 روپے مہنگے ہوکر 150 روپے فی درجن ہوگئے لیکن اوپن مارکیٹ میں فارمی انڈے 170 روپے تک فروخت ہوتے رہے۔ سرد موسم میں دیسی انڈوں کی اونچی اڑان برقرار ہے، 400 روپے فی درجن میں فروخت ہوتے رہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 7 روپے کم ہو کر 141 روپے کلو ہو گیا۔ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ بھی 7 روپے کم ھو کر 149 روپے فی کلو تک گر گیا۔

شہر کے چھوٹے بڑے بازاروں میں مچھلی کے بھی من مانے ریٹ وصول کیے جاتے رہے، کالا رہو مچھلی 250 سے 300 روپے کلو، کھگا مچھلی 250 سے 300 روپے کلو، ملہی مچھلی 400 سے 500 روپے کلو، بام مچھلی 350 سے 400 روپے کلو، سوھل مچھلی 1000 سے 1200 روپے کلو، پمفلٹ مچھلی 1200 سے 1400 روپے کلو، تھیلا مچھلی 700 سے 900 روپے کلو، چڑا مچھلی 240 سے 300 روپے کلو میں فروخت ہوتی رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر بھر کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں برائلر  7 روپے مہنگا ہو نے سے226 روپے کلو ہوا جبکہ فارمی انڈے بھی 2 روپے مہنگے ہو کر 148 روپے درجن تھے،سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فارمی انڈوں کی 30 درجن پیٹی کی نئی قیمت 4320 مقرر تھی،دیسی انڈوں کی اونچی اڑان بھی برقرار رہی اور اوپن مارکیٹ میں 400 روپے فی درجن میں فروخت  ہوئے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 5 روپے بڑھنے سے 148 روپے تک جا پہنچا تھا جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 5 روپے بڑھنے سے 156 روپے کلو تک  فروخت ہوا۔کھلے دودھ کی 90 سے 110 روپے کلو میں فروخت ہوتی رہی جبکہ دہی کی 110 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔

مزیدخبریں