لاہور ہائیکورٹ بار میں 3 روزہ کتاب میلہ سجے گا

16 Jan, 2021 | 02:15 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) موجودہ جدید دور میں اںفارمیشن ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کے باوجود کتابوں کی اہمیت کم نہ ہوسکی،لاہور ہائیکورٹ بار میں 18 سے 20 جنوری تک تین روزہ کتاب میلہ سجے گا۔

وکلاء کا کتاب سے تعلق برقرار ہے، موجودہ جدید دور میں آئی ٹی کےبھرپور استعمال کے باوجود لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کتابوں سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں، ہائیکورٹ بار کی لائبریری میں بھی پچاس ہزار سے زائد کتابیں رکھی گئی ہیں، وکلاء کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سال کتاب میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے، اِس سال بھی 18 سے 20 جنوری تک کتاب میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کتاب میلے کا افتتاح کریں گے۔ 

ہائیکورٹ بار میں اٹھارہ سے 20 جنوری تک صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک کتاب میلہ لگے گا، جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ کتاب میلے میں ہر موضوع پر کتابیں رکھی جائیں گی، میلے میں شہر کے معروف پبلشر شرکت کریں گے،کتاب میلے میں پچاس ہزار سے زائد کتابیں رکھی جائیں گی، میلے میں وکلاء اور شہریوں کو تیس سے پچاس فیصد تک رعایتی نرخوں پر کتابیں میسر ہوں گی، کتاب میلے کا اہتمام صدر لاہور ہائیکورٹ بار سمیت دیگر بار عہدیداروں کی جانب سے کیا جائے گا

مزیدخبریں