ریسٹورٹس ،دکانوں کے بعدمیڈیکل سٹورز،جیولرز شاپس،فارمیسیز سیل

16 Jan, 2021 | 11:23 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) لاہورمیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جارہی ہیں، متعدد بار ہدایات جاری کرنے اور ریلیف دینے کے باوجود زشہریوں نے مذاق بنالیا،ڈپٹی کمشنرکا کہناتھا کہ 37 دکانوں، ریسٹورٹس کو50ہزارجرمانہ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے تیزی کے ساتھ وار جارہی ہیں، شہریوں کی جانب سے ایس اوپیز کو نظر انداز کیا جارہا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہے،ڈپٹی کمشنرکا کہناتھا کہ 37 دکانوں، ریسٹورٹس کو50ہزارجرمانہ کیاگیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصراللہ رانجھانے کارروائی کی،اے سی سٹی فیضان احمد نے22 دکانوں کوسیل کردیا،اوورچارجنگ پر 15ہزار،ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 10ہزارجرمانہ کیا،اے سی کینٹ ضحی شاکرنے12دکانوں،2ریسٹورنٹس کوسیل کردیا۔
اوورچارجنگ پر 15ہزار، ایس او پیزکی خلاف ورزی پر10ہزارجرمانہ کیا،تحصیل سٹی میں سبحان جیولرز، کوئن جیولرز، زریں جیولرز کوسیل کردیا،تنویر جیولرز، شاہین جیولرز ،الوہاب فیبرک چوبرجی،دلاورعلی فرنیچرسیل کیاگیا،لیدر رائٹ شوز، فنگ شوئی ہوم ڈیکور، عثمان فارمیسی،نیو فاطمہ فارمیسی، عمر میڈیکل سٹور، نثار فارمیسی، بابر میڈیکل سٹور ،اویس فارمیسی، سیف فارمیسی اور حسن فارمیسی کو سیل کر دیا گیا.
کینٹ میں علی بیٹری ٹریڈرز، المدینہ جنرل سٹور، عابد موبائل شاپ,النور ایل پی جی شاپ، جینٹس گارمنٹس، مالک ملک شاپ,شاہد آٹوز، سردار ویجیٹیبل فروٹ شاپ، بوہڑہ شریف ٹریڈرز,بغداد آٹو ورکس، بٹ شوارما پوائنٹ اور اختر بونگ پائے ہوٹل سیل کیاگیا۔

ملک میں کورونا سے مزید 45 افراد انتقال کر گئے۔ اموات کی تعداد 10 ہزار 908 ہوگئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوروناکے 2ہزار432نئےکیسزرپورٹ ہونے سے مجموعی کیسز 5لاکھ16ہزار770ہوگئے۔اس وقت 333کورونا مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ دوسری جانب ابتک،4 لاکھ 72 ہزار 99 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ روز 42 ہزار 422 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔2ہزار432نئےمریض سامنے آئے۔ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5لاکھ16ہزار770تک جا پہنچی ہے۔4 لاکھ 72 ہزار 99 افراد موذی وائرس کو شکستِ فاش دے چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناکے33ہزار763فعال مریض ہیں۔سب سے زیادہ ایکٹو کیسز سندھ میں 17 ہزار 316 ہیں۔پنجاب میں 10 ہزار 515، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 468 فعال کیسز ہیں۔
ملک کے مختلف ہسپتالوں میں 2 ہزار 840 کرونا مریض زیر علاج جبکہ 333 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔سب سے زیادہ کورونا مریض بہاولپور میں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔گزشتہ روز جاں بحق45 میں سے 22 افراد وینٹی لیٹر پر تھے،ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ 4 ہزار 387 اموات پنجاب میں ہوئیں۔گزشتہ روز 45میں سے 42 افراد ہسپتال اور 3 گھر میں ابدی نیند سوگئے۔

مزیدخبریں