ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ، ساڑھے 5ارب کے ٹینڈرجاری

نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ، ساڑھے 5ارب کے ٹینڈرجاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہرٹاؤن (درنایاب) ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کی تاخیر پر وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کا غصہ کام کرگیا۔ انجینئرنگ ونگ نے اپارٹمنٹس سائٹ کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ کے ٹینڈرز جاری کردیے۔

  ایل ڈی اے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کو دسمبر 2020ء میں وزیراعظم کے ہاتھوں افتتاح کرانے کا خواہاں تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی دسمبر دوہزار بیس تک منصوبے کو عملی طور پر شروع کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے انجینئرنگ ونگ کی جانب سے منصوبے کی بلاوجہ تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ 

جس کے بعد انجینئرنگ ونگ نے اپارٹمنٹس سائٹ کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ کے ٹینڈرز جاری کردیے ہیں۔ ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کی جانب سے ٹینڈرز کی تخمینہ لاگت کو بارہ حصوں میں تقسیم کرکے جاری کیا گیا ہے، ٹینڈرز کے لئے ڈاکیومنٹ وصولی کی تاریخ کا آغاز 10فروری سے کیا جائے گا۔ کیٹیگری سی ٹو اور اس سے اوپر تجربہ کی حامل کمپنیوں کو ٹینڈز میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔ مجموعی طور پر5ارب57 کروڑ90لاکھ روپے کے ٹینڈرز جاری کئے گئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer