شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو تاریخی طرز پر تعمیر کرنےکا فیصلہ

16 Jan, 2021 | 09:30 AM

Sughra Afzal

ٹاؤن ہال (راؤ دلشاد) شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو تاریخی عمارتوں کی طرز پر تعمیر کرنے کا  فیصلہ، کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ذوالفقار احمد گھمن بنے چیف کارپوریشن آفیسر کو معروف آرکیٹیکٹس سے ڈیزائن کی تیاری کی ہدایت کردی۔ 

کمشنر لاہور نے چیف کارپوریشن آفیسر تخمینہ لاگت تیار کرانے کی ہدایت کردی، دریائے راوی کے نیازی چوک اور سگیاں پل پر شہرکی تاریخی عمارتوں کی مناسبت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایاجائے گا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ انفراسٹرکچر ڈیزائن کی تیاری کے تخمینہ لاگت تیار کرے گا، شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کیلئے بلاتاخیر ورکنگ شروع کی جائے گی۔

دوسری جانب  صوبائی وزیر اور ترقیاتی اداروں کے سربراہان نے شہر کو خوبصورت بنانے ، ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل حل کرنے کیلئے سر جوڑ لئے، شہر  کی سڑکوں کو بہتر اور خوبصورت بنانے کا پروگرام مرحلہ وار شروع کرنےکا فیصلہ،باغوں کے شہر کو خوبصورت بنانے، ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل حل کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے اہم فیصلے کرلئے۔ پہلے مرحلے میں مال روڈ کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر بہتر بنایا جائے گا۔

وزیرصنعت اور ترقیاتی اداروں کے سربراہان کے اجلاس میں غیر ضروری پارکنگ کے اڈوں اور اشتہارات کی بھرمار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترقیاتی اداروں کو ٹائم لائن کے اندر ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شہر کی اہم چوراہوں پرٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے ان کی ری ماڈلنگ کی جائے گی، جبکہ اہم شاہراہوں کو اعلی معیار کی لائٹس، پھولوں اور پودوں سے خوبصورت بنایا جائے گا، انڈر پاسز کی بحالی اور انہیں دیدہ زیب بنانے کے لئے بھی پلان بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں