دھند کے باعث پرواز منسوخ، مسافر لاہور ایئرپورٹ پر سراپا احتجاج

16 Jan, 2021 | 12:17 AM

Raja Sheroz Azhar

نبیل ملک : شدید دھند کے باعث قومی ایئرلائن کی جدہ جانے والی پرواز پی کے 9759 کو منسوخ کر دیا گیا، پرواز اچانک منسوخ ہونے پر سیکڑوں مسافر لاہور ایئرپورٹ پر سراپا احتجاج بن گئے اور پی آئی اے دفاتر کا گھیراؤ کر لیا-

تفصیلات کے مطابق مظاھرین نے بتایا کہ اگر انہیں بروقت سعودی عرب نہ بھیجا گیا تو ان کی کورونا رہورٹ ضائع ہو جائیں گی، کورونا رپورٹ ضائع ہونے سے سعودی حکام داخلے کی اجازت بھی نہیں دیں گے، مشکل ترین صورتحال میں لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے عملے کا رویہ بہت ناخوشگوار ہے، پنجاب بھر کے دور دراز علاقوں سے لاھور آئے ہیں، پرواز منسوخ ہونے کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے رھائش کا بندوبست بھی نہیں کیا، سمجھ نہیں آ رھی سخت سردی میں کہاں جائیں، اگر انتظامیہ نے بروقت جدہ نہ بھجوایا تو باقی لاھور ایئرپورٹ پر دیگر پروازوں کے مسافروں کو بھی جانے سے روک دیں گے-

دوسری جانب موٹر وے ترجمان کے مطابق دھند کے باعث لاہور سے سیالکوٹ اور ایم تھری موٹر وے لاہور سے عبدالحکیم اور رجانہ تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ موٹر وے ترجمان کے مطابق حد نگاہ پچاس میٹر ہونے کے باعث موٹروے کو بند کیا گیا۔ شہریوں کو ہدایات کی جارہی ہیں کہ جی ٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں سفر سے گریز کیا جائے ۔ موٹروے پر آنے سے پہلے ہیلپ لائین 130 سے اپ ڈیٹ لی جائے۔

مزیدخبریں