اساتذہ کیلئے اچھی خبر، مفت چاپان جانے کیلئے ہوجائیں تیار

16 Jan, 2020 | 11:04 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) جاپان کا سرکاری سکولوں کیلئے ٹیچرز ٹریننگ سکالر شپ کا اعلان، ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکولز اساتذہ کو جاپان کی یونیورسٹی میں مفت ٹریننگ دی جائے گی۔

جاپان کی ایمبیسی کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر کے سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کو سکالر شپ کے تحت ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکولز میں تعینات 35 سال سے کم عمر اساتذہ سکالر شپ کیلئے اہل تصور ہوں گے جبکہ سکالر شپ کیلئے سرکاری سکول میں پڑھانے کا پانچ سالہ تدریسی تجربہ کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔

اساتذہ 17 جنوری تک اپنی درخواستیں پاکستان میں جاپان کی ایمبیسی جمع کرا سکتے ہیں۔ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کے تحت اساتذہ کے تمام اخراجات جاپان کی وزارت تعلیم ادا کرے گی۔

مزیدخبریں