بچوں سے زیادتی, بشری انصاری کا دینی مدارس میں کیمرے لگانے کا مطالبہ

16 Jan, 2020 | 10:51 PM

Shazia Bashir

(زین مدنی )پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ بشری انصاری نے بچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے جنسی زیادتی کے واقعات پرکہا ہے کہ ان واقعات کی روک تھام کے لیے دینی مدارس اور مولویوں کے کمروں میں کیمرے لگائے جائیں۔

اداکارہ بشری انصاری کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مدرسوں میں پڑھنے والے معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی زیادتی کے واقعات اوراسکولوں میں طالبعلموں کے ساتھ اساتذہ کے بہیمانہ سلوک پرنہ صرف بات کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ بشری انصاری نے کہا دینی مدارس میں تنہائی کا ماحول زیادہ ہوتا ہے، مسجد اور مدرسہ ہونے کے باعث تعظیم کی وجہ سے وہاں شورنہیں ہوتا۔

زیادہ لوگ نہیں ہوتے اورمخصوص ماحول ہوتا ہے لہذا وہاں ان لوگوں کوموقع مل جاتا ہے۔ اس لیے ہرمدرسے اورہر مولوی کے کمرے میں کیمرے لگائیں۔ اس کے علاوہ اسکول میں موجود اساتذہ جو طالبعلموں پرتشدد کرتے ہیں، انہیں مختلف طرح سے اذیتیں دیتے ہیں انہیں تھپڑوں سے، لکڑی سے مارتے ہیں الٹا ٹانگ دیتے ہیں ان اسکولوں میں بھی کیمرے لگائے جانے چاہیئں تاکہ اس طرح کے لوگوں پرنظر رکھی جاسکے۔

اداکارہ بشری انصاری نے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندوں کو سزائے موت دینے کی بات پرکہا کہ ایسے درندوں کو فورا سزائے موت نہیں دینی چاہیئے بلکہ رفتہ رفتہ دینی چاہیئے۔

مزیدخبریں