’’گنے کے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ پہلے بھی کیا اور آئندہ بھی کریں گے‘‘

16 Jan, 2020 | 07:23 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد، کرشنگ سیزن اور کاشتکاروں کو ادائیگیوں کا جائزہ لیا گیا۔

       وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ پہلے بھی کیا اور آئندہ بھی کریں گے، انہوں نے کرشنگ سیزن اور کاشتکاروں کو ادائیگیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب میں 10 ملین میٹرک ٹن کرشنگ ہو چکی ہے۔

 پنجاب میں 10 لاکھ 51 ہزار ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں، جبکہ رواں برس گنے کے کاشتکاروں کو تقریباً 80 فیصد ادائیگیاں ہو چکی ہیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کے حقوق پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، شوگر ملوں کو گنے کے وزن میں کٹوتی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے گنے اور گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کر کے کاشتکار کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، وزیراعظم کے وژن کے مطابق زراعت کے فروغ اور کاشتکار کی آمدن میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزیدخبریں