ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری ہوجائیں ہوشیار، برقعہ پوش خاتون گینگ ایک بار پھر متحرک

شہری ہوجائیں ہوشیار، برقعہ پوش خاتون گینگ ایک بار پھر متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) خاتون ڈاکو کی اپنے ساتھی کے ہمراہ تھانہ نشتر کے علاقے میں واردات، ڈاکو گھریلو خاتون پر تشدد کے بعد لاکھوں کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آنے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نشتر کے علاقے شاداب کالونی کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے، فوٹیج میں خاتون ڈاکو کو گھر کی مالکن کے ساتھ دہلیز پر کھڑے ہو کر باتیں کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون ڈاکو کو اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر گھر کی مالکن پر تشدد کرتے اور حراساں کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں ڈاکو گھر سے پندرہ لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی، دو موبائل فون اور لیپ ٹاپ لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے ابھی تک واقعہ کا مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا۔

متاثرہ خاندان کا مطالبہ ہے کہ جلد مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انکا لوٹا ہوا مال برآمد کروایا جائے۔