سرکاری خاتون افسر کا ملازمین سے ڈسپلن کے نام پر ناروا سلوک

16 Jan, 2020 | 05:34 PM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) ڈی جی سوئل سروے محکمہ زراعت افشاں کرن امتیاز کیخلاف ملازمین سراپا احتجاج، ایڈیشنل سیکرٹری نے تین دن میں ڈی جی کیخلاف کارروائی کی یقین دہائی کروا دی۔

ڈائریکٹر جنرل سوئل سروے پنجاب افشاں کرن امتیاز نے ڈسپلن کے نام پر ملازمین کو زد و کوب کرنا معمول بنایا لیا۔ ملتان روڈ پر واقع ڈی جی آفس میں ملازمین نے احتجاج کے دوران نعرہ بازی کی۔ افشاں کرن امتیاز کا ڈرائیور اپنے اوپر ہونیوالے ظلم کی داستان سناتے آبیدہ ہو گیا۔

ڈرائیور نے بتایا کہ میرے خاندان میں فوتگیاں ہوئیں مگر مجھے چھٹی نہیں دی گئی۔ ساری زندگی ڈرائیوری کرتے گزر گئی مگر اتنا ہتک آمیز رویہ نہیں دیکھا۔

مظاہرین نے بتایا کہ اپنا حق لینے جائیں تو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، افشاں کرن امتیاز سرکاری عملے سے ذاتی کام لیتی ہیں۔ ڈرائیور، نوکر، مالی سمیت دس سرکاری ملازمین ذاتی رہائشگاہ پر کام کر رہے ہیں۔ افشاں کرن کیخلاف محکمہ کی خاتون ملازمین نے بھی بیانات دیئے۔

مظاہرین نے سیکرٹری ایگریکلچر کے دفتر پہنچ کر خاتون افسر کیخلاف نعرہ بازی بھی کی۔ صدر ایپکا حاجی ارشاد اور ایڈیشنل سیکرٹری محبوب عالم کے درمیان تین یوم میں مسئلہ کے حل کی یقین دہائی پر احتجاج موخر کردیا گیا۔

مزیدخبریں