ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علما کرام کا مشاورت کے بغیر بنایا گیا نصاب قبول کرنے سے انکار

علما کرام کا مشاورت کے بغیر بنایا گیا نصاب قبول کرنے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: جامعہ اشرفیہ میں پنجاب بھر کے مدارس میں پوزیشن حاصل کرنے والے 250 سے زائد طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔علماء کا کہنا تھا کہ حکومت نے مدارس کوکنٹرول کرنے کی کوشش کی تو پھر میدان لگے گا ۔

وفاق المدارس العربیہ کے زیر اہتمام جامعہ اشرفیہ میں دورہ الحدیث سال 2014 سے 2019 کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے 250 سے زائد طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی، قاری محمد حنیف جالندھری مرکزی ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

تقریب میں مولانا قاری احمد میاں تھانوی ،مولانا فضل الرحیم ،مفتی محمد طیب،مولانا ارشاد،قاضی عبدالرشید،مولانا اللہ وسایا و دیگر علماء اور طالب علموں نے شرکت کی۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔


ناظم اعلی وفاق مدارس العربیہ قاری حنیف جالندھری کا کہنا تھا علماء کرام کی رائے کے بغیر بنائے جانے والا قومی نصاب قابل قبول نہیں ہو گا ۔مہتمم جامعہ اشرافیہ لاہور مولانا فضل رحیم اشرفی نے اختتامی دعا کروائی۔تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے 105 مدارس میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer