(سٹی42) بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ سینئر کھلاڑی شعیب ملک اور محمد حفیظ کی قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔
چیف سلیکٹر مصباح الحق نے لاہو رمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کا اعلان کیا۔ بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے کپتان بابر اعظم ہوں گے۔ باقی کھلاڑیوں میں احسان علی ، عماد بٹ ،حارث سہیل ،افتخار احمد، عماد وسیم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ،محمد حسنین ،محمد رضوان ،موسی خان، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، شعیب ملک اور عثمان قادر ٹیم میں شامل ہیں۔ محمد عامر اور وہاب ریاض کو ٹیم سے ڈراپ کر دیاگیا۔
اس موقع پر چیف سلیکٹر نے کہا کوشش ہے کہ اچھا کمبی نیشن بنایا جائے ۔ حارث رؤف اس وقت بہترین پارفارمنس دے رہے ہیں، محمد حفیظ ابھی بھی پاکستان ٹیم کے لئے پرفارم کر سکتا ہے،بہترسے بہتر کمبی نیشن کے لئے کام کر رہے ہیں،جب تک اچھا کمبی نیشن نہیں بنتا تجربے کرتے رہیں گے، احمد شہزاد ہو یاعمر اکمل ،ان کونظر انداز نہیں کیاجاسکتا،پی ایس ایل کے بعد کافی چیزیں کلیئر ہو جائیں گی،ورلڈ کپ تک ہماری بھرپور تیاری ہو جائے گی، شعیب ملک کی اس وقت فارم میں ہیں۔
مصباح الحق نے کہا ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی بےحد خوشی ہے، کوشش ہے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کو اچھا کھیلیں، بنگلہ دیش آسان حریف نہیں کسی ٹیم کو بھی ہراسکتی ہے۔