سٹی 42: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب زیب نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فیصل واڈا نے عمران صاحب کے حکم اور ہدایت پر گھٹیا حرکت کی، فیصل واڈا نے جو کیا اور جو کرتے ہیں عمران صاحب کے حکم پر کرتے ہیں، چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود فیصل کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ ہونا ثبوت ہے کہ عمران صاحب کے حکم پر یہ حرکت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب فیصل واڈا سے وزارت اور قومی اسمبلی کی نشست سے فوری استعفیٰ لیں، فیصل واڈا جیسے لوگوں کا پارلیمان اور کابینہ میں ہونا پاکستان کی بدقسمتی ہے، عمران صاحب پیمرا کو استعمال کر کے ٹاک شو اور اینکر پر پابندی لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا ،سولہ ماہ سے پیمرا کو استعمال کر کے اپنی نالائقی اور نااہلی چھپانے کے لئے میڈیا کی آواز بند ہے، سولہ ماہ سے پیمرا کو استعمال کر کے ٹی وی ٹاک شوز اور اینکرز پر پابندی لگائے جا رہی ہے ۔
عمران صاحب کے دباؤ پر فیصل واڈا کی بے نامی جائیداد پر نیب کا کوئی ایکشن اب تک نہیں ہوا ،عمران صاحب کے دباؤ پر فیصل واڈا کے خلاف ایسٹ ریکوری یونٹ اور ایف آئی اے کی کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔