"بھارت کا ہر حربہ کشمیری عوام کی آواز دبانے میں نا کام ہو چکا "

16 Jan, 2020 | 12:51 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت کا ہر حربہ کشمیری عوام کی آواز دبانے میں نا کام ہو چکا ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی مسلسل جاری ہے، مودی سرکار نے مسلسل کرفیو سے کشمیری عوام کی زندگیاں اجیرن بنائی ہوئی ہیں، کشمیری عوام اشیائے ضروریہ اور ادویات کیلئے ترس رہے ہیں۔

  گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو چکا ہے، پورا بھارت متنازع شہریت کے قانون کیخلاف سڑکوں پر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی مذہبی منافرت کی آگ میں خود جل رہا ہے، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں