محکمہ بلدیات پنجاب نے الیکشن کمیشن کے تحفظات دور کر دیئے

16 Jan, 2020 | 12:20 PM

Sughra Afzal

(ریحان گل) محکمہ بلدیات پنجاب نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر لاہور نیبر ہڈ کونسلز کی تعداد 280 سے بڑھا کر 470 کر دی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعتراضات دُور کرتے ہوئے الیکشن رولز کی تیاری شروع کردی ہے، جنھیں جلد ہی کابینہ میں پیش کرکے منظوری لی جائے گی، الیکشن کمیشن نے لاہور اور دیگر اضلاع کی نیبر ہڈ کونسلز کی آبادی میں تناسب برابر نہ ہونے پر بھی اعتراض کیا تھا۔

پہلے فارمولا کے مطابق لاہور کی نیبر ہڈ کونسل میں آبادی کی شرح 30 سے 45 ہزار رکھی گئی تھی، جو دیگر اضلاع کی نسبت بہت زیادہ تھی، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر لاہور کی نیبر ہڈ کونسلز میں آبادی کی شرح کم کر کے 15 سے 22 ہزار تک کر دی گئی ہے، نیبر ہڈ کونسلز کی تعداد بھی 280 سے بڑھا کر 470 کر دی گئی۔

مزیدخبریں