علی اکبر: لاہور شہر سمیت پنجاب بھر میں نیا بحران سر اٹھانے لگا۔ لاہور شہر میں آٹے کی قلت کا سامنا۔ شہر میں مختلف برانڈ کے بیس کلو کے آٹے کا تھیلا غائب،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے گذشتہ دنوں بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں تین روپے کی کمی تو کی لیکن ساتھ ہی شہر میں آٹے کی قلت بھی پیدا ہو گئی۔
آٹا چکی مالکان نے بھی گذشتہ دنوں گندم کی قیمت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے چکی کے آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔ چکی کا آٹا شہر میں چار روپے فی کلو اضافے کے بعد 64 روپے فی کلو کر دیا گیا۔لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن چکی کے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کرنے کو تیار ہوگئی ہے۔
مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث قیمت میں مزید اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے،لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شہر میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے،چیئرمین پی ایف ایم اے پنجاب عبدالروف مختار کا کہنا ہے کہ شہر میں مقدار میں آٹا موجود ہے، جو آٹے کی قلت پیدا کر رہے ہیں حکومت انکے خلاف کاروائی کرے۔
ادھر صوبے میں آٹے کی طلب ورسد کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس آج ہوگا،بزوزیراعلیٰ سردارعثمان دارآج اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں آٹے کی قیمتوں اور ڈیمانڈ و سپلائی پر غور کیا جائے گا،صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ شرکت کرینگے،سیکرٹری خوراک، متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔