پاک بنگلہ سیریز،ٹیم کی تشکیل کیلئےمصباح الحق کی تمام سلیکٹرز سے مشاورت

16 Jan, 2020 | 11:41 AM

وقار نیازی

(حافظ شہباز) پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز، قومی ٹیم کی تشکیل کیلئے  چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی کے ارکان سے رابطہ کر لیا۔ 
چیف سلیکٹر نے تمام سلیکٹرز سے ٹیم کے ناموں پر مشاورت مانگ لی، تمام سلیکٹرز اپنی اپنی متوقع ٹیم بنا کر چیف سلیکٹر کو بھجوائیں گے، نام موصول ہونے کے بعد دوپہر میں حتمی مشاورت کی جائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق حارف رؤف، عماد بٹ، شاہین شاہ آفریدی کی شمولیت کے امکانات ہیں۔ سرفراز احمد، کامران اکمل، محمد محسن، بلال آصف، ظفر گوہر، نعمان علی کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔سلیکٹرز حسن علی اور فخر زمان کی فٹنس رپورٹس کے منتطر ہیں۔

مزیدخبریں