مہنگائی عروج پر ،انتظامیہ نے صارفین کو ’’مافیاز‘‘کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا

16 Jan, 2020 | 11:24 AM

Azhar Thiraj

حسن علی،عثمان علیم: مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی،بازاروں میں ناجائز منافع خور مافیا سرگرم ،پرائس کنٹرول کمیٹیوں نے بھی آنکھیں موند لیں۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی سےشہری بلبلا اٹھے،سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی،منافع خورمافیا کی من مانیاں برقرار ہیں،سرکاری نرخ نامے میں ٹماٹرکی قیمت 110روپے،سبزی منڈی میں ٹماٹر120،مارکیٹ میں ٹماٹر130روپےفی کلومقرر ہے۔مٹر220،پیاز80،آلو60،گوبھی 80،شلجم40،شملہ مرچ200روپےکلوفروخت ہونے لگی۔کھیرا80،گاجر50،مولی20،لہسن 350،ادرک400روپے کلو میں بکنے لگی۔

مہنگائی کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کروائے، شہر میں سبزیوں کی قیموں میں پھر اضافہ ہو رہا ہے۔

ادھر شہرمیں پرائس کنٹرول چیکنگ کےنام پرخانہ پوری کی جارہی ہے۔88پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہرمیں مہنگائی کاطوفان روکنےمیں ناکام ہوگئے ہیں۔بڑے افسران نےپرائس کنٹرول چیکنگ کوچھوٹا کام سمجھ کرکرناہی چھوڑدیا۔

12سپیشلڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کی کارکردگی نہ ہونےکےبرابر،سپیشل12مجسٹریٹس کوپورےشہرمیں جرمانوں کی اجازت مگرکارکردگی صفر ہے۔ایڈشنل ڈپٹی کمشنرجنرل،ہیڈ کواٹر،فنانس کی فیلڈ میں کارروائیاں نہ ہونےکےبرابر ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو،سینئرایڈمن آفیسرکی کارروائیاں نہ ہونےکےبرابر ہیں۔


اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ ایچ آر سمیت 12 افسران بھی فیلڈ میں غیر متحرک ہیں ۔ایڈپشل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس نےدفاتر میں ڈیرے ڈال لیے،افسران نےپرائس کنٹرول چیکنگ کےلیےفیلڈ کا رخ کرناچھوڑدیا،شہر میں پرائس مجسٹریٹس کی تعدادپہلے ہی کم ہے،سینئر افسران نےبھی پرائس کنٹرول چیکنگ کاکام چھوڑدیا۔

مزیدخبریں