ایلیٹ فورس کے زائد العمر جوانوں کی واپسی کا معاملہ لٹک گیا

16 Jan, 2020 | 10:05 AM

Sughra Afzal

(وقاص احمد ) ایلیٹ فورس کے زائد العمر جوانوں کی واپسی کا معاملہ لٹک گیا، ایلیٹ فورس کیلئے عمر کی حد پوری کرنیوالے اہلکاروں کی واپسی نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب نے گزشتہ ماہ لاہور سمیت پنجاب کے 42 جوانوں کو واپس پولیس لائن بھیجنے کے احکامات جاری کیے تھے، واپس آنے والے جوان ایلیٹ فورس کی حد عمر 42 تا 45 سال مکمل کر چکے ہیں، تاہم ابھی تک لاہور میں کوئی بھی جوان تاحال ایلیٹ فورس سے ریلیو نہیں ہو سکا۔

مزیدخبریں