عائزہ خان کی 29 ویں سالگرہ پر فیملی کے ہمراہ تصاویر وائرل

16 Jan, 2020 | 09:55 AM

Sughra Afzal

(زین مدنی )معروف خوبصورت اداکارہ عائزہ خان 29 برس کی ہوگئیں، اپنی سالگرہ کے موقع پر عائزہ خان نے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان جنہوں نے گزشتہ روز اپنی 29 ویں سالگرہ منائی، رات 12 بجتے ہی عائزہ نے اپنی فیملی کے ساتھ سالگرہ مناتے ہوئے چند تصاویرشیئرکی ہیں، تصاویر میں عائزہ اپنے شوہر دانش تیمور اور دونوں بچوں حورین اور رایان کے ساتھ بے حد خوش نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے آس پاس گلاب کے پھول نظر آرہے ہیں۔

عائزہ خان نے دانش کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے بھی تصاویر شیئر کیں۔ واضح رہے کہ عائزہ خان 15 جنوری 1991ء کوپیدا ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں