لاہور میں دھند کے ڈیرے، گاڑی نالے میں گر گئی، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

16 Jan, 2020 | 12:16 AM

Shazia Bashir

سٹی 42 : باغات کے شہر نے سفید دھند کی چادر اوڑھ لی۔ شدید دھند کے باعث حد نگاہ میں واضح کمی، ایئرپورٹ کے اطراف میں بھی دھند، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار۔

لاہور کا درجہ حرارت کم سے کم6 دیکھنے میں آیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 سینٹی گریڈ ریکارڈ۔ دوسری جانب کوٹ لکھپت کے علاقے گجر کالونی میں دھند کے باعث گاڑی نالے میں گر گئی۔ پولیس نے دیگر شہریوں کی مدد سے گاڑی نالے سے نکالی۔

مزیدخبریں