سٹی42: شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں دوسو روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتیں بڑھنے پر خواتین صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے، بدھ کے روز شہر بھر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا دوسو روپے اضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت سڑسٹھ ہزار دوسو روپے تک پہنچ گی ہے۔
اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ اکسٹھ ہزار پانچ سو چون روپے ہوگے ہیں اور اکیس قیراط سونے کی قیمت اٹھاون ہزار سات سو چھپن روپے دیکھی گی صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا کہ ہے عالمی صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی خریداری کا رجحان غالب ہے جس کے باعث سونے کی قیمتیں بڑھیں اور اس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔