ہیڈ ٹیچرز پر بڑی پابندی لگ گئی

16 Jan, 2019 | 05:08 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ہیڈ ٹیچرز پر سکول کے اوقات کار میں فارغ بیٹھنے پر پابندی لگادی گئی، سکول سربراہان کا انتظامی معاملات کے ساتھ بچوں کو روزانہ کے 3 پریڈ پڑھانا بھی لازمی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابقمحکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کےسکول کے اوقات کار میں فارغ  بیٹھنے پر پابندی لگادی ہے۔   سکول سربراہان کو سکول ٹائمنگ کے دوران پریڈ پڑھانا ہونگے، انتظامی معاملات کو سنبھالنا بھی سکول سربراہان کی ذمہ داری ہوگی۔

سکول سربراہان کو روزانہ کم سے کم 3 کلاسیں پڑھانا ہونگی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سکول سربراہان کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں