(ملک اشرف) حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ندیم سرور ایڈووکیٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ڈریپ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 9 فیصد اضافہ خلافِ قانون ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ آرٹیکل 9 اور 38 ڈی کی خلاف ورزی ہے۔
درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔