میٹروپولیٹن کارپوریشن کو بڑی مالی امداد مل گئی

16 Jan, 2019 | 10:44 AM

Sughra Afzal

(راﺅ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت صوبہ بھرکے بلدیاتی اداروں کو مالیاتی سپورٹ مل گئی۔ محکمہ ایکسائز نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اوربلدیاتی اداروں کو پراپرٹی ٹیکس کے شیئرکی مد میں 81 کروڑ 16 لاکھ جاری کردیئے۔ ایم سی ایل کو 19 کروڑ 13 لاکھ موصول ہوگئے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن اور صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کو گزشتہ سال کی ستمبر اور اکتوبر کا شیئر موصول ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی کو 9 کروڑ 85 لاکھ، ڈسٹرکٹ کونسل اٹک کو ایک کروڑ 92 لاکھ، ڈسٹرکٹ کونسل جہلم کو ایک کروڑ 28 لاکھ، ڈسٹرکٹ کونسل چکوال کو 79لاکھ، ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا کو 2 کروڑ 87 لاکھ، ڈسٹرکٹ کونسل میانوالی کو ایک کروڑ 46 لاکھ، ڈسٹرکٹ کونسل بھکر کو ایک کروڑ 74 لاکھ ,ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب کو ایک کروڑ 59 لاکھ، ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کوایک کروڑ 44 لاکھ، ڈسٹرکٹ کونسل چنیوٹ کو 73 لاکھ 35 ہزار، ڈی جی خان کو ایک کروڑ 82 لاکھ دیئے گئے۔

ڈسٹرکٹ راجن پور کو 48 لاکھ 45 ہزار،ڈسٹرکٹ کونسل مظفر گڑھ کوایک کروڑ 36 لاکھ، ڈسٹرکٹ کونسل لیہ ایک کروڑ 9 لاکھ، ڈسٹرکٹ کونسل بہاولپور کو 2 کروڑ 22 لاکھ، ڈسٹرکٹ کونسل رحیم یار خان کو ایک کروڑ 18 لاکھ، ڈسٹرکٹ کونسل گوجرانوالہ کو 2 کروڑ 38 لاکھ، ڈسٹرکٹ کونسل حافظ آبادکو 38 لاکھ 23 ہزار، ڈسٹرکٹ کونسل گجرات کو 3 کروڑ 57 لاکھ، ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کو 3 کروڑ3 کروڑ 87 لاکھ، ڈسٹرکٹ کونسل نارووال کو 69 لاکھ، ڈسٹرکٹ کونسل شیخوپورہ کو ایک کروڑ 51 لاکھ، ڈسٹرکٹ کونسل منڈی بہاؤالدین کو 71 لاکھ 29 ہزار جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کو 72 لاکھ 90 ہزار موصول ہوئے۔

مزیدخبریں