اچھرہ:رہائشیوں کا سیوریج کے بدترین نظام پر واسا انتظامیہ کےخلاف احتجاج

16 Jan, 2018 | 10:24 PM

(ابوبکر ارشد): اچھرہ کے رہائشیوں نے سیوریج کے بدترین نظام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے واسا انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔

شاکر روڈ کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے اُن کے علاقوں میں گٹر بند ہیں جس کے باعث اُن کی گلیوں میں گندا اور بدبودار پانی کھڑا رہتا ہے، مظاہرین نے بتایا کہ اکثر اوقات گھروں کے نلوں میں سیوریج ملا پانی آتا ہے جس کی وجہ سے خصوصا بچوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں