محکمہ لٹریسی، 15000 اساتذہ صرف 5 ہزار روپے تنخواہ لینے پر مجبور

16 Jan, 2018 | 09:37 PM

( عثمان علیم):محکمہ لٹریسی میں بڑے پیمانے پر قانون کی خلاف ورزیاں، بجٹ پالیسی اورعدالتی احکامات کے باوجود محکمے کے 15000 اساتذہ 13000 کے بجائے مزدور سے بھی کم صرف 5 ہزار تنخواہ لینے پر مجبور۔ پنجاب کا لٹریسی ریٹ اس سال 60 فیصد سے کم ہو کر 58 فیصد پر آگیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے سالانہ بجٹ دو ہزاد سترہ اٹھارہ میں کسی بھی ملازم کی تنخواہ کم از کم 15000 مقرر کی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بھی محکمہ لٹریسی کے 15000 اساتذہ کی ماہانہ تنخواہ 13000 کرنے اور یوٹیلیٹی بلز کی مد میں ان اساتذہ کو 5000 روپے ماہانہ الاونس دینے کا فیصلہ بھی سنایا جا چکا ہے۔ مگر اس سب کے بعد بھی حکومت پنجاب نہ تو اپنی بجٹ پالیسی پر عملدرآمد کرا سکی اور نہ ہی عدالتی احکامات پر عمل درآمد ہوا۔ جس کے باعث محکمہ لٹریسی کے 15000 اساتذہ صرف پانچ ہزار روپے بطوتنخواہیں لینے پر مجبور ہیں۔ ان اساتذہ کو عدالتی فیصلے کے مطابق ماہانہ 5 ہزار یوٹیلیٹی بلز الاونس سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں