مال روڈ پر احتجاج، دہرنوں کے خلاف تاجر برادری میدان میں آگئی

16 Jan, 2018 | 07:22 PM

(شہزاد خان ابدالی): مال روڈ پر تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے دھرنا  کرنے کیخلاف تاجر برادری میدان میں آگئی، مختلف تاجر تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ، تاجروں کا  کہنا ہیں کہ علامہ طاہرالقادری اور عمران خان نے مال روڈ کو سومنات کا مندر سمجھ لیا ہے جب چاہیں حملہ آور ہو جاتے ہیں۔

مال روڈ پر احتجاج اوردہرنوں کیخلاف تاجر برادری میدان عمل میں آگئی، ہال روڈ، مال روڈ، لوہا مارکیٹ اعظم کلاتھ مارکیٹ، گلبرگ، برانڈرتھ روڈ سمیت شہر کی مختلف مارکیٹوں کے تاجروں نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کیخلاف شدید احتجاج کیا اور دھرنا سیاست نامنظور کے نعرے لگائے۔

مظاہرے کی قیادت مشیروزیراعلیٰ پنجاب محمد علی میاں اور سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ ن تاجر ونگ پنجاب انجم محمود بٹ نے کی۔ تاجر برادری نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مال روڈ کو تختہ مشق نہ بنائیں آئے روز احتجاج نے تجارتی سرگرمیوں کا جنازہ نکال دیا ہے۔تاجر برادری نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ نے مال روڈ پر احتجاج اور دھرنوں پر پابندی کا حکم دے رکھا ہے، تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک عدالتی احکامات کو پیروں تلے روندھ رہی ہے جس کانوٹس لیا جائے۔

مزیدخبریں