پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

16 Jan, 2018 | 06:57 PM

در نایاب: پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس میں پی ایچ اے کے آڈٹ پیرا، قانونی مشیران، میڈیکل آفیسر کے کنٹریکٹ میں توسیع اور گیٹ کمپنی کی مانیٹرنگ کا  جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہیڈ آفس غوث الاعظم روڈ پر ہوا ۔ اجلاس کی صدارت ایم پی اے چودھری گلزار احمد نے کی۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد ، ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے نائید گل بلوچ ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ملیحہ رشید ،ایل ڈی اے کے افسر مدثر تنویر شیخ ، ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ معظم جمیل شامل ہیں ڈائریکٹر ایل ڈی اے شیخ تنویر سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے ۔ بورڈ اجلاس میں آڈٹ پیرا زیر بحث آئے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد تحسین اور محمد یعقوب کی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اپ گریڈیشن کا پیرا پیش کیا گیا۔ ادارے کے لئے ادویات کی خریداری کا کنٹریکٹ فضل دین کو دینے کا پیرا رکھا گیا ۔

دوہزار تین سے دوہزار آٹھ تک انیس کروڑ دس لاکھ انسٹھ ہزار کے ایڈوانس رقم دینے کا کیس بھی پیش کیا گیا ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں مزید ایجینڈا بھی زیر بحث آئیں گے۔ لیگل ایڈوائزر اور کنسلٹنٹ سید ممتاز بخاری اور وقار اے شیخ کی تعیناتی کی ایکسٹیشن کا کیس پیش کیا گیا ۔ سینئیر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شہزاد افضل ، انکم ٹیکس آفیسر محمد یوسف بلال کی ایکسٹیشن کا کیس پیش کیا گیا ۔

اجلاس میں گیٹ کمپنی کی جانب سے پی ایچ اے کی ہیومن ریسورس کی مانیٹرنگ کو بھی سراہا گیا۔

مزیدخبریں