توقیر اکرم :کتاب انسان کی بہترین دوست ہوتی ہے اسی تعلق کو مضبوط کرنے کیلئے لاہورکالج میں کتاب میلہ سجایا گیا صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی نے افتتاح کیا۔
تفصیلات کے مطابق طالبات کی کثیرتعداد نے اپنی من پسند کتابوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ جسے جو کتاب اچھی لگی،اس نے دیرلگائے بغیرہی خریدلی۔
لاہورکالج میں کتاب میلہ دو روز جاری رہے گا۔ اس میلے میں پچاس سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں جن پرمختلف موضوعات پرمبنی کتابیں دستیاب ہیں۔
صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی کا کہنا تھا کہ کتابیں ہمارا بہترین سرمایہ ہیں۔طلباء کا کہنا تھا کہ کتاب میلہ لگانا ایک مثبت اقدام ہےجس سے ان کے علم میں اضافہ ہوگا۔
طلبہ نے کتاب میلے کو خوش آئند قرار دیا انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے کتابوں سے دوستی مزید گہری ہو تی ہے۔